پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگ مایوس ہیں اور ہر طرف افراتفری ہے ،عمر عبداللہ

       
مناظر: 516 | 22 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لوگ انتظامیہ سے سخت ناخوش اور مایوس ہیں، ہر طرف افراتفری ہے اور مہنگائی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کھانے پینے ، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمان سے چھوتی قیمتوں نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ڈیجیٹل میٹر لگائے گئے اور کہا گیا کہ یہ بہترین میٹر ہیں لیکن اب یہ میٹر تبدیل کرکے ان کی جگہ سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں جس پر لوگ انتہائی سراپا احتجاج ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ناانصافیوں اور مشکلات نے عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0