نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) کینیڈا میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ہاتھوں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس کے دوران بی جے پی رہنما رامیش بدھوری کی جانب سے مسلمان رکن دانش علی کے خلاف انتہائی نا زیبا زبان کا استعمال کیا اور گالیاں بھی دیں، ہندو رکن نے اپنی تقریر میں مسلمان رکن کو”دہشتگرد، ملاں اور کٹو“ کہہ کر مخاطب کیا۔ رامیش بدھوری نے یہی تک اکتفا نہیں کیا بلکہ مسلمان رکن کو غلیظ گالیاں بھی نکالیں، ہندو رکن کے ساتھ بیٹھے ساتھی کو روکنے کی بجائے مسکراتے رہے، سپیکر لوک سبھا بھی انہیں غلیظ زبان استعمال کرنے سے روکنے کی بجائے مسلمان رکن دانش علی کو زبردستی بیٹھنے کا اشارہ کرتے رہے۔ انتہا پسندو ہندو رکن کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی لوک سبھا کے اجلاس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے دوران غلیظ زبان استعمال کی جاتی رہی ہے
کینیڈا میں ذلیل ہونے کے بعد بھارت کے حکومتی ارکان مسلمانوں پر غصہ نکالنے لگے
مناظر: 455 | 23 Sep 2023