جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

این آئی اے نے امرتسر، چندی گڑھ میں سکھزفارجسٹس کے سربراہ کی جائیدادیں ضبط کر لیں

       
مناظر: 802 | 24 Sep 2023  

 

 

نئی دہلی24ستمبر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سکھز فار جسٹس (ایس ایف جے)کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں کی چندی گڑھ اور امرتسر میں دو جائیدادیں ضبط کر لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے ایک عہدیدارنے میڈیا کو بتایا کہ ایجنسی نے پنوں کی جائیداد یںضبط کر لی ہیں جن میں ضلع امرتسر کے مضافات میں واقع آبائی گائوں خان کوٹ میں 46کنال کی زرعی زمین بھی شامل ہے۔ عہدیدارنے بتایا کہ ایجنسی نے چندی گڑھ کے سیکٹر 15 علاقے میں ان کی رہائشی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ جائیدادیں پہلے دو مختلف کیسز میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے بعد ضبط کی گئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ اب یہ جائیدادیںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے کی سیکشن 33(5)کے تحت ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت کے حکم پر ضبط کی گئی ہیں ۔ یہ مقدمہ 5اپریل 2020کو درج کیا گیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0