سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کولگام سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوانوں کے نام عادل حسین، سہیل احمد، اعتماد احمد، معراج احمد اور سبزار احمد بتائے جاتے ہیں۔قابض فوجیوں نے ان کی غیرقانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کرنے کی ان کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز سرینگر اور دیگر علاقوں سے 10سے زائد نوجوان بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیے تھے۔