پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر کی ٹاڈا عدالت نے 10کشمیری نظربندوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی

       
مناظر: 799 | 25 Sep 2023  

 

سرینگر25ستمبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے سرینگر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر حریت پسند تنظیموں سے وابستہ 10کشمیری نوجوانوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان تمام نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ بھارتی پولیس نے انہیں رواں سال جولائی میں ایک ریستوران سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد یاسین بٹ، محمد رفیق پہلو، شمس الدین رحمانی، جہانگیر احمد بٹ، خورشید بٹ، شبیر ڈار، سجاد حسین گل، فردوس شاہ، پرے حسن فردوس اور سہیل احمد میر شامل ہیں۔ محمد رفیق پہلو کو محبوبہ مفتی کی بہن اور اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سید کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جموں کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے رفیق پہلو کو دی گئی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0