پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے: رپورٹ 

       
مناظر: 235 | 25 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج ہے جہاں ھارتی فوجی،پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اہلکار جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور دنیا اور امن پسند اقوام کو خاموش تماشائی بن کر نہیں رہنا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیاگیا کہ نہتے کشمیریوں اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے حواریوں کوجوابدہ بنایا جائے اوربھارتی فوجیوں اور ان کی ایجنسیوں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں۔ دنیا بھر میں 21ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا گیا لیکن مقبوضہ جموں وکشمیرکے امن پسند لوگوں کے لیے امن ایک خواب ہے جو گزشتہ 76 سال سے بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے ظالمانہ قبضے اور قتل عام کا شکار ہیںاور بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کے خلاف تشدد سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عام کشمیری سخت فوجی محاصرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بھارتی فورسز کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہیں۔ رپورٹ میں دفعہ370اور 35Aکی منسوخی اور بی جے پی/آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک بڑے حراستی کیمپ میں تبدیل کرنے پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت، نوجوانوں، خواتین ،صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی نظربندرکھا گیاہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری کی توجہ نظر بند اورمظلوم کشمیریوںکو درپیش مشکلات کی طرف مبذول کرائی گئی جو عالمی برادری کی مدد کے منتظر ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاکہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں بھارت بدستورسب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ رپورٹ میں مطالبہ کیاگیاکہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل یعنی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ان کے جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کشمیری سیاسی قیدیوں کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل اور گرفتاریاں مقبوضہ جموں وکشمیرکی بدترین صورتحال کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور نفرت کی فضا پیدا کرنے کے مذموم ہتھکنڈوں سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0