جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت گزشتہ پانچ برس میں انٹرنیٹ کی معطلی میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہا

       
مناظر: 400 | 25 Sep 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سافٹ ویئر فریڈم لاءسینٹر (ایس ایف ایل سی) اور ڈیجیٹل حقوق کے دیگر نگراں اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ پانچ برسوں میں انٹرنیٹ کی معطلی کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہا۔
نیدرلینڈ میں قائم ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) فراہم کرنے والے سرف شارک کا کہناہے کہ بھارت میںرواں برس کے پہلے چھ مہینوں میں تقریباً اتنے ہی مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا جتنی بار پورے 2022 میں کیا گیا تھا۔
بھارتی حکومت انٹر سروس معطل کرنے کے علاوہ مخصوص ویب سائٹس کو بلاک کروادیتی ہے اور مخصوص مواد ہٹوا دیتی ہے۔ ریاست منی پور میں رواں برس ایک طویل عرصے تک انٹر نیٹ بند رکھا گیا جبکہ 5اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد علاقے کو552 دن تک انٹر بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0