جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کی ہالینڈ میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

       
مناظر: 407 | 26 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا اشتعال انگیز اور اسلام فوبک فعل ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس طرح کی کارروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے۔ بین الاقوامی حکومتوں کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو فعال طور پر روکنا چاہیے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کے لیے اسلام فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0