بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کسی کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی: نگران وزیراعظم

       
مناظر: 956 | 26 Sep 2023  

 

نیویارک(نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوشش ہے الیکشن تک ملک میں کچھ نجکاری ہوچکی ہو، غیرملکی سرمایہ کاری آچکی ہو تاکہ نئی حکومت کو اپنا منشور آگے بڑھانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرنسی ٹریڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کو آئی ایم ایف نے سراہا ہے، یہ کارروائی جاری رکھیں گے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی مافیا اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روک لیا ہے، ڈالر ریٹ بھی نیچے آنے لگا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا، کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ہردیپ سنگھ کیس پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا، کینیڈا میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے مغربی دنیا کو جھٹکا لگا اب ہندوستان کی ریاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0