نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں طلبا ء نے احتجاجی مظاہرے کئے جس کے دوران پولیس کی شیلنگ سے 50 سے زائدطلباء زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ منی پور کی انتظامیہ نے دارالحکومت امپھال سمیت پوری ریاست میں یکم اکتوبر تک انٹرنیٹ سروسز دوبارہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا ء میتی قبیلے کے دو طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ منی پور میں پانچ ماہ سے بند انٹرنیٹ سروسز پچھلے دنوں 23ستمبر کو بحال کی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں رواں سال مئی سے میتی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں اوران فسادات میں اب تک 175 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔