بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا لے لیا گیا

       
مناظر: 807 | 28 Sep 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے حیدرآباد دکن کے ائیرپورٹ پر موجود مشہور کرکٹ فین ‘چاچا بشیر سے سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی جھنڈا لے لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے بھارت پہنچ گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ مختلف چینل سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم پاکستانی فین چاچا بشیر نے قومی کرکٹ ٹیم کےبھارت پہنچنے پر راجیو گاندھی ائیرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جس پر سکیورٹی حکام نے چاچا بشیر سے پاکستانی جھنڈا لے لیا۔ ذرائع کے مطابق چاچا بشیر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستانی جھنڈا لیکر گیا تھا، سکیورٹی والوں نے جھنڈا لے لیا۔ چاچا بشیر کا کہنا تھا کہ میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے پاکستانی فین چاچا بشیر آج ہی امریکا سے بھارت پہنچے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0