بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ملکی امن اور خوشحالی کیلئے ہمیں اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا: آرمی چیف

       
مناظر: 318 | 28 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے، ملک کے امن اور خوش حالی کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ خواتین سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نےملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے، خیبرپختونخواکی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بےشمار چیلنجز کا سامنا کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا ہوگا، خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کو اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، ملک کےامن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام یقینی بنانےکے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ اجلاس کےشرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0