\
جمعرات‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بی جے پی والوںکیطرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بھارتی مسلمان رکن پارلیمنٹ

       
مناظر: 867 | 28 Sep 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں بہوجن سماج وادی پارٹی( بی ایس پی ) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ بی جے پی والوںکی طرف سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملک رہی ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنور دانش علی نے ایک بیان میں کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے ایوان میں انکے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی ہے اس وقت سے انہیں جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ دلی پولیس انہیں ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے گی اور مناسب کارروائی کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ امیت شاہ او ر دہلی پویس کو ٹیگ کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہندو تو اجماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے ایوان میں ایک بحث کے دوران کنور دانش علی کے خلاف انتہائی نازیبا الطاظ استعمال کیے تھے۔