جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کا مزیدنشانہ بنانے کیلئے راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں بھارتی سینٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی 2اور بٹالینزکو تعینات کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار پہلے ہی شمالی کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں تعینات ہیں اور اسی اے پی ایف کی مزید2 بٹالینز کو راجوری اور پونچھ اضلاع میں تعینات کیا گیاہے تاکہ کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنیسخ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبایا جاسکے ۔ یہ دو نئی بٹالینز سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں شامل ہیں۔ سی آر پی ایف اہلکار پہلے ہی جڑواں اضلاع میں تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ چندماہ قبل بھارتی حکومت نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 18اضافی کمپنیاں تعینات کی تھیں۔