بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مستونگ دھماکا : ’’را‘‘سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ذمہ داری قبول کرلی

       
مناظر: 205 | 30 Sep 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے متسونگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی اور لکھا ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ دھماکا کی ذمہ داری ’’را‘‘ سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے قبول کرلی، ر اسے جڑے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا ‘ڈی ایس پی فار ڈی ایس پی‘۔ اکاؤنٹ میں لکھا ہے ’’ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے‘‘،

مستونگ حملے میں ڈی ایس پی لوگوں کو بچاتے ہوئےشہید ہوئے ہیں، را سے جڑے اکاؤنٹ پاکستان میں دہشت گردی پر شادیانے بجا رہے ہیں، بھارتی ڈی ایس پی 16 ستمبر کو اڑی میں فالس فلیگ حملے میں مارا گیا تھا۔ یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت چون افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
مستونگ واقعے کے خلاف بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد آج بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنرہاؤس ، بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔
آئی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکے میں چھے سے آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کوگرفتارکرکےکیفرکردارتک پہنچایاجائے اور تمام شہدا کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی ساتھ ہی تمام زخمیوں کا علاج حکومت بلوچستان کرے گی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0