بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں، بدی کی طاقتیں ریاست کی طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی: آرمی چیف

       
مناظر: 294 | 1 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کارپاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں اور بدی کی یہ طاقتیں ریاست، سکیورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور انہیں مستونگ اور ژوب میں حالیہ دہشت گرد حملوں پربریفنگ دی گئی جبکہ نگران وفاقی وزیر داخلہ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، اہم صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شرکا نے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 12 ربیع الاول کو دہشت گردی کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم ظاہرکرتے ہیں، دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار وں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشت گرد اوران کے سہولت کارپاکستان اوراس کے عوام کے دشمن ہیں، بدی کی طاقتیں ریاست اور سکیورٹی فورسز کی بھرپورطاقت کاسامناکرتی رہیں گی، ریاست اور سکیورٹی فورسز کو مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے نظریے اور ان کے پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن، معاشی ترقی اور انسانی ترقی کیلئے مکمل پرُعزم ہیں، اس کی وجہ سے پاکستان کے اندر اور باہر شر پسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
جنرل عاصم منیر نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں، شہداکے لواحقین کویقین دلایا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کوبخشا نہیں جائے گا۔
خیال رہے کہ مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0