پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں: رپورٹ 

       
مناظر: 555 | 1 Oct 2023  

 

سرینگریکم اکتوبر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس سے وابستہ تنظیموںنے کہا ہے کہ حریت پسند کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر مسلم لیگ، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ سمیت حریت پسند تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد ایک جائز تحریک ہے جس کا مقصد حق خودارادیت کے پرامن اور جمہوری فارمولے کے ذریعے بھارت کے ناجائز اور جبری قبضے سے نجات حاصل کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو حریت رہنمائوں، کارکنوں اور نوجوانوں پر فخر ہے جو یا تو جیلوں میں نظربند ہیں یا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ تنظیموں نے عید میلاد النبیۖکی تقریبات کے دوران بھارتی فورسز اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی بھی مذمت کی ۔

دریں اثنا ء جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی رہنما عمر عادل ڈار اور آصف علی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوں اورگرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میںنظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل نظربندی اور جسمانی اور ذہنی اذیت کے باوجود تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کشمیر کاز کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0