پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت ،درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اورعملہ معطل

       
مناظر: 352 | 2 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی حکومت نے جموں وکشمیروقف بورڈ کی آڑ میں مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے عید میلاد النبیۖ کے موقع پر فرائض میں غفلت برتنے کا بہانہ بناکر درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق یہ کارروائی عید میلاد النبیۖکے موقع پر چیئرپرسن کے حضرت بل کے اچانک دورے کے موقع پر عوامی شکایات پر کی گئی۔ حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ متعلقہ افسران اور عملہ بار بار احکامات اور ہدایات کے باوجود عقیدت مندوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اور عملے کو فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرپرسن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔واضح رہے قابض حکام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایگزیکٹورکن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن مقرر کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0