جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جرمن صحافی نے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا

       
مناظر: 227 | 2 Oct 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کسی بھی حملے یا کارروائی کا الزام پاکستان کے سر تھونپنا بھارت کی عادت بن چکی ہے۔پلوامہ حملہ ہو ، پٹھانکوٹ ہو یاپھر اوڑی حملہ ، بھارت نے ان سب کا ذمہ پاکستان کو ٹھہرایا لیکن ان حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے میں وہ آج تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکتا۔
ایک جرمن صحافی Elias Davidson نے اپنی کتاب“The Betrayal of India: Revisiting the 26/11 Evidence” میں لکھا ہے کہ بھارت 1971 سے آج تک جھوٹے فلیگ آپریشنز کی ایک خوفناک تاریخ رکھتا ہے، جب بھارت کو لگتا ہے کہ وہ اندرونی خلفشار سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے تو بھارتی رہنما سیاسی فائدے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن شروع کر دیتے ہیں۔
بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتالیکن اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔ کینڈا میںسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے حالیہ انکشافات سے بھارت کو عالمی سطح پر بدترین رسوائی اٹھانا پڑی ہے ، بھارت نہ صرف مقبوضہ جموںوکشمیر میں بلکہ ملک بھر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ،وہ دنیا کے دیگر ملکوںمیں بھی اپنے مخالفین کے خلاف سفاکانہ کارروائیوں میں ملوث ہے جسکی تازہ مثال ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت سلب کر کے جنوبی ایشیا کا استحکام خطر ے میں ڈال رکھا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0