اسلام آباد (نیو زڈیسک ) نگراں وزیرِ اطلاعات فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ 1 ماہ میں 100 کے قریب آپریشنز میں 28 دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فیروز جمال نے کہا کہ کون مسلمان ہو گا جو یوں مساجد میں گھس کر حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران تقریباً 100 آپریشنز کیے گئے جن میں 28 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ نگراں وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری پولیس چوکس ہے، جس نے تمام صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔