پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عدم تشدد کا عالمی دن: بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا مسلسل ارتکاب

       
مناظر: 354 | 2 Oct 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آج جب دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدم تشدد کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے جموں و کشمیر کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں اور وہ بھارتی فوجی قبضے کا شکار ہیں۔ .کے ایم ایس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ علاقے میں نافذکالے قوانین کی وجہ سے کئی دہائیوں سے سفاک بھارتی فوجیوں کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ بھارتی فوجی، پیراملٹری فورسز، پولیس، این آئی اے اور ایس آئی اے نہتے کشمیریوں کا قتل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں 13اور جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں96ہزار 246کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں بھارتی اقدامات کو نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جنگی جرائم قراردیا جا سکتا ہے اور عدم تشدد کے عالمی دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی جائے۔ رپورٹ میں دنیا پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0