سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے پراسرار طورپر ایک کشمیری لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے ڈرنگ ٹنگمرگ سے راجوری کے رہائشی ایک کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔حکام کے مطابق بعض راہگیروں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی ۔بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ مذکورہ شخص کی شناخت راجوری کے رہائشی معروف کے طورپر ہوئی ہے ۔