اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس پر بھی گفتگو کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا، افغان سرحد کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی معاشی صورتحال پربریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات،قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
مناظر: 568 | 29 Dec 2022