\
جمعرات‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

اگرتلہ:بھارتی فوجیوں نے ایک مسلمان شہری کو گولی مارکر قتل کردیا

       
مناظر: 836 | 4 Oct 2023  

 

اگرتلہ(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اگرتلہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک 48 سالہ مسلم شہری کو گولی مار کرقتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ریاست کے سب ڈویژن سونامورا کے گائوں درگاپور میں ایک مسلم عالمگیر حسین کو گولی مارکرقتل کیا۔بھارتی فورسز نے مسلم شہری کو مویشیوں کا سمگلر قرار دیکر قتل کیا۔مقامی لوگوں نے عالمگیرحسین کو زخمی حالت میں فوری طور پر سونامورا کے سوشل ہیلتھ سنٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھرعالمگیر کے اہل خانہ نے بھارتی فورسز کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول بے گناہ تھا۔عالمگیر حسین کے بیٹے محمد علی نے میڈیا کو بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار مویشیوں کے اسمگلروں کا پیچھا کر رہے تھے کہ انہوں نے بغیر کسی وجہ کے عالمگیر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں انتقال کرگیا۔عالمگیر کے اہل خانہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ دار بی ایس ایف اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔