بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عثمان ڈار کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

       
مناظر: 710 | 5 Oct 2023  

 

لاہور (نیوز ڈیسک )عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا تجربہ اچھا نہیں رہا،نومئی شرمناک سانحہ ہےجتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے،نومئی کا دھبہ صاف ہونےمیں وقت لگےگا،نومئی کےبعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل کررہ گئی ہیں،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں اس نیتجےپرپہنچا ہوں فوج مخالف بیانیےکےساتھ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے تحریک انصاف کوخیرباد کرتے ہوئے کہا کہ نومئی واقعہ کا جوبھی ذمہ داراسےنشان عبرت بننا چاہیے،جوبےقصورہےانہیں انصاف ملنا چاہیے، فوج مخالف گروپ کا میں حصہ نہیں تھا،چیئرمین پی ٹی آئی سےبہت زیادہ مایوسی ہوئی،عثمان ڈار پی ٹی آئی کویہاں تک چیئرمین پی ٹی آئی نےخود پہنچایا،عثمان ڈار دوحکومتیں بھی ٹوٹ گئیں اگرنہ ٹوٹتی توشائد نومئی بھی نہ ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری طرح لاکھوں نوجوان چیئرمین پی ٹی آئی سےمتاثرتھے،سیاسی گھرانےسےتعلق تھا،چیئرمین پی ٹی آئی سےمتاثرہوکرپارٹی کوجوائن کیا،نومئی کےبعد انقلاب نہیں زلزلہ آیا ہے،سیاست کی نوکری24گھنٹے ہے،سیاست میں کوئی فکس ٹائمنگ نہیں ہے،تقریبا بارہ سال سےسیاست میں ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0