ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

چینی سرحد کے قریب بادل پھٹنے سے بھارتی فوج کے 23اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے

       
مناظر: 945 | 5 Oct 2023  

 

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست سکم میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلے نے فوجی کیمپ میں داخل ہوکر تباہی مچادی،عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بتایا کہ ریاست سکم میں بادل پھٹنے (Cloud Burst)سے ہونے والی تباہ کن بارش میں ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلا چین کی سرحد کے نزدیک فوجی کیمپ سے ٹکرا گیا، سیلابی ریلے سے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 23اہلکار لاپتہ ہوگئے جن کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریوں کا سامنا ہے، گوہاٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں،سیلابی ریلے میں گاڑیاں اور کئی سڑکیں تک بہہ گئی ہیں اور پورے علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی، ریاستی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم خراب موسم کے باعث اکثر علاقوں میں امدادی کام کا آغاز نہ ہوسکا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0