اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت کی طرف سے محنت کش طبقے کا استحصال جاری ہے ، یوسف تاریگامی

       
مناظر: 748 | 6 Oct 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) کمیونسٹ پارٹی فار انڈیا مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ مودی حکومت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محنت کش طبقے کو معمولی اجرت پر کام کرنے پر مجبور کر کے ان کا استحصال کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے جموں کے ہری سنگھ پارک میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں سوشل ہیلتھ ورکز طویل عرصے سے اپنے مطلبات کے حق میں مختلف ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔تاہم انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ ان کے مطالبات ماننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھارتی قابض انتظامیہ کے امتیازی سلوک کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سوشل ہیلتھ ورکز کو مقبوضہ علاقے میں صرف 2000 روپے کا معمولی معاوضہ دیا جاتا ہے جب کہ ہندوستان میں ان کارکنوں کامعاوضہ 15سے 18ہزارروپے ماہانہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0