جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے اورلوگوں کو ہراساں کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع میں کرمارہ اور دیگر مقامات پر کئی گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات اور موبائل اور لیپ ٹاپس قبضے میں لے لیے۔
ادھربھارتی فوجیوں نے کولگام اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔