\
جمعہ‬‮   30   جنوری‬‮   2026
 
 

لاہور میں پی ٹی آئی کو دھچکا، سابق ایم پی اے ملک سرفراز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

       
مناظر: 374 | 7 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفراز حسین کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سرفراز حسین کھوکھر 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 173سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے۔ سرفراز حسین کھوکھر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا بیانیہ ملکی مفادکیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔