اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکام کی قابض انتظامیہ کو شبیر شاہ کی تنظیم ڈی ایف پی کے فنڈز اور اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت

       
مناظر: 960 | 9 Oct 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی حکام نے غیرقانونی طوپرنظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر شاہ کی تنظیم جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے دو دن بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت تنظیم کے فنڈز، جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو حریت پسند تنظیم کے فنڈز، جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک کے قانون1967 یواے پی اے کے سیکشن 42کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی حکومت ہدایت کرتی ہے کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ ممنوعہ تنظیم کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے کے سیکشن 7اور سیکشن 8 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرسکتی ہے۔سیکشن 7غیر قانونی ایسوسی ایشن کے فنڈز کے استعمال کو روکنے کے لیے حکومت کے اختیار سے متعلق ہے جبکہ سیکشن 8 غیر قانونی ایسوسی ایشن کے مقصد کے لیے استعمال ہونے والے مقامات کو ضبط کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0