بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیرکو حل کریں: مسرت عالم

       
مناظر: 395 | 9 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک نازک مسئلہ اور جوہری فلیش پوائنٹ بن چکا ہے جسے پاکستان، بھارت اورکشمیریوں کی حقیقی قیاد ت کے درمیان بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر پر اپنا فوجی اور ہٹ دھرمی پر مبنی موقف ترک کرے اور دیرینہ تنازعے کوکشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0