ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

’پٹھان‘ تنازعات کی زد میں، انڈین سینسر بورڈ کی فلم میں تبدیلیوں کی ہدایت

       
مناظر: 878 | 29 Dec 2022  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی وُڈ کے سُپر سٹار شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’پٹھان‘ اپنی ریلیز سے پہلے مسلسل تنازعات کی زد میں ہے۔
ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق انڈیا کے سینسر بورڈ نے فلم میں تبدیلیاں کرنے کا کہہ دیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق فلم کے سرٹیفیکیٹ کے لیے جب اسے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کے سامنے پیش کیا گیا تو کمیٹی نے فلم میں بشمول گانے ’بے شرم رنگ‘ کے کئی تبدیلیاں کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے ارکان نے پٹھان فلم کے گانے ‘بے شرم رنگ‘ کی متبادل ویڈیو کو دکھانے اور فلم میں شامل کرنے کا بھی کہا ہے۔
دوسری جانب سی بی ایف سی کے سابق چیئرمین پہلاج نیہالانی نے فلم پر لگنے والے اعتراضات کے بارے میں کہا کہ ’پٹھان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
پہلاج نیہالانی کے مطابق سی بی ایف سی کو وزارت کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہو گا۔
فلم پٹھان کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر عریاں مناظر کو پیش کرنے کا الزام لگ رہا ہے۔
گانے میں دیپکا پاڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس پر دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور سوچ کے حامل عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور کہا گیا کہ اس سے ہندو مذہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔
گانے ’بے شرم رنگ‘ کو اب تک 14 کروڑ 52 لاکھ بار یوٹیوب پر دیکھا جا چکا ہے جبکہ یہ گیت میوزک کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
پہلاج نیہالانی کہتے ہیں کہ ’کسی رنگ (زعفران) کو فلم سے کاٹنے کے بارے میں کوئی ہدایات نہیں دی جا سکتیں، اگر فلم میں کوئی فحش یا عریاں مناظر ہوں تو اس میں تبدیلی کرنے کا بتایا جا سکتا ہے، لیکن اگر رنگ کے باعث مناظر کاٹنے کا کہا جا رہا ہے تو یہ غلط عمل ہے، یہ وزارت کی جانب سے دباؤ ہے اور پٹھان کو تنازعے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
پہلاج مزید کہتے ہیں کہ ’سی بی ایف سی پر ضرور وزارت کی جانب سے دباؤ ہوگا کہ زعفران رنگ والے مناظر کو نکال دیا جائے اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ لباس اور ٹریلر میں دکھائے جانے والے مناظر کی اجازت دے دیتے۔‘ خیال رہے شاہ رخ خان 4 سال بعد بڑے پردے پر 25 جنوری 2023 کو اپنی نئی فلم پٹھان کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔
یہ شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہو گی۔ اس فلم کے بعد کنگ خان کی فلم ’جوان‘ 2 جون کو ریلیز کی جائے گی جبکہ 22 دسمبر کو فلم ’ڈنکی‘ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0