جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہم جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر کی اسماعیل ہنیہ سے گفتگو

       
مناظر: 770 | 9 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ ایرانی صدر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔
ایرانی خبر رساں سرکاری ایجنسی ارنا کے مطابق ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی کارروائیوں سے امت مسلمہ کا سر اونچا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔
ارنا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی صدر کو بتایاکہ جارحیت اور مسجدالاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کی توہین کو اس آپریشن کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس جنگ میں وسائل نہ ہونے کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے حیرت انگیز کارروائیوں سے اسرائیلی حکومت کو حیران اور اس کا توازن درہم برہم کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0