نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ساختہ کھانسی کے ایک سیرپ سے دنیا بھر میں 141بچوں کی ہونیوالی ا موات کے کئی ماہ بعد بھارت کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورس میڈیسنزنامی کمپنی کے کھانسی اور اینٹی الرجی کے سیرپوں کو زہریلاقراردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کمپنی کے کھانسی کے شربت ڈائیتھیلین گلائکول یا ایتھیلین گلائکول ماردہ پایاگیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سال کے وسط میں گیمبیا، ازبکستان اور کیمرون میںبہت سے بچوںکی اموات ہوئی تھیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے اپنی ماہانہ رپورٹس میں کسی بھی ڈائیتھیلین گلائکول یا ایتھیلین گلائکول کو زہریلا مادہ قراردیا ہے ۔ ریاست گجرات کے فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے کمشنر ایچ جی کوشیا نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ نورس کی فیکٹری کا معائنہ کرنے کے بعد فیکٹری بند کرنے اور اسکی بنی ہوئی ادویات واپس منگوانے کا حکم دیاگیا تھا۔کمشنر کے مطابق کمپنی ادویات کی تیاری کیلئے مینوفیکچرنگ کے معیاری طریقوں پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام رہی ہے اورصحت عامہ کے وسیع تر مفاد میںفیکٹری کو پیداوار بند کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نورس کمپنی کھانسی کا شربت برآمد کرتی ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے اگست میں تصدیق کی تھی کہ بھارتی دواساز کمپنی کی طرف سے عراق میں بجھوائے جانے والے کولڈ آئوٹ شربت کی ایک کھیپ میں ڈی ای جی اور ای جی کی ناقابل قبول مقدار موجود تھی ۔