جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

زینب عباس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے بھارتی صحافی نے پریزینٹر کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا

       
مناظر: 968 | 10 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی وکیل وینیت جندال نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیا۔
مہمان نوازی کی روایات پامال کرنے پربھارتی وکیل نے شرمساری کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا اور ایکس پر بیان جاری کیا۔
وکیل وینیت جندال نے لکھا زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے پر شکرگزار ہوں، ساتھ ہی وکیل نے اعلیٰ بھارتی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کی۔
وینیت نے دعویٰ کیا کہ زینب کو بھارت سے نکالا گیا ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان پہلے ہی زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وینیت جندال نے پریزینٹر زینب عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا، وینیت نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی۔
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ورلڈکپ کی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت خود بھارت چھوڑا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0