منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون کریں گے، آرمی چیف

       
مناظر: 857 | 11 Oct 2023  

کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوج کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی بھی شریک رہے۔
اجلاس میں شرکا کو نظرِ ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، انسداد اسمگلنگ و منشیات آپریشنز اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
شرکا کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ فورم کو غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان میں ایس آئی ایف سی اقدامات کے تحت پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
نگراں وزیر اعظم نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، مقصد وسائل کی لوٹ مار اور ان سرگرمیوں سے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔
نگراں وزیر اعظم نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن و ترقی یقینی بنانے کیلیے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے، وفاقی سطح پر ایس آئی ایف سی طرز کے اقدامات کا ہر صوبے میں لوگوں پر اثر ہونا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان معدنیات اور کانوں سے مالا مال ہے اس شعبے میں ترقی سےعلاقہ مکینوں کیلیے معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔
نگراں وزیر اعظم نے اقدامات کے فائدہ منداثرات کیلیے متعلقہ محکموں میں ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا جبکہ شرکا نے اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلیے متحد ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0