\
جمعرات‬‮   29   جنوری‬‮   2026
 
 

کشمیریوں پر زندگی تنگ ،ڈوڈہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

       
مناظر: 772 | 12 Oct 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے بدھ کو ضلع ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
یہ کارروائی ضلع کے علاقے بھدرواہ میں دیواچن گواڈی کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔فورسز کے اہلکاروں نے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔