ہفتہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2025
 
 

بھارت : تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 11افراد ہلاک

       
مناظر: 436 | 12 Oct 2023  

 

چنائی(نیوز ڈیسک )  بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے ایک گودام میں دھماکے سے کم از کم 11افراد ہلاک اور12دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست میں ضلع آریالر کے علاقے ویراگالرمیں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش بازی کے سامان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں11افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گودام کے مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 5دنوں کے دوران یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔