منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

       
مناظر: 911 | 12 Oct 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے دستے نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات آرمی و ائیر اتاشی کرنل تیمور راحت کے مطابق یہ مقابلہ 1959 سے منعقدکیا جارہا ہے، عالمی سطح پر اس مقابلےکو نیٹو کا سب سے مشکل پیٹرولنگ مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ کرنل تیمور راحت کے مطابق مقابلے میں مجموعی طور پر 113 ٹیمیں شامل تھیں جن میں بھارت سمیت 38 انٹرنیشل ٹیمیں بھی تھیں، پاکستانی دستہ 67 پنجاب رجمنٹ پر مشتمل تھا، جس کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نےکی۔ کرنل تیمور راحت کا کہنا ہےکہ پاکستانی دستےکی جیت میں ٹیم منیجر میجر اسامہ اور آبزرور میجر حسیب نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرولنگ میں ٹیمیں 60 کلو میٹر کے علاقے میں 48 گھنٹوں کی مشقوں میں حصہ لیتی ہیں، مقابلوں میں جنگی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، دھماکا خیز مواد سے بھی نمٹنا ہوتا ہے، اس مقابلے کے ذریعے فوجیوں کی جسمانی، ذہنی اور برداشت کا اعلیٰ درجےکا امتحان لیا جاتا ہے۔
پاکستان آرمی کے 67 پنجاب رجمنٹ نے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 1972 میں بننے والی بٹالین جنگوں میں ایک ستارہ بسالت اور 7 تمغہ بسالت حاصل کرچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0