بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی حکومت نے جامع مسجد سرینگر کو سیل اور میر واعظ کو دوبارہ گھرمیں نظربند کر دیا

       
مناظر: 861 | 13 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت نے سرینگر میں واقع تاریخی جامع مسجد کو سیل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد کے دروازے کومقفل کر دیاہے۔ پولیس حکام نے انجمن اوقاف کوبتایا ہے کہ آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
ادھرقابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا ہے اور انہیں سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ اور جامع مسجد کے باہر بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کر دیاگیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0