نئی دہلی (نیو زڈیسک ) ایک 38 سالہ قومی سطح کے پہلوان، جو عصمت دری، اغوا اور پوکسو ایکٹ کیس میں مطلوب تھا، کو بھارت کے وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیاگیا.
پولیس نے بتایا کہ ملزم نریش سہراوت عصمت دری، اغوا اور پوکسو ایکٹ کا مقدمہ 2019 میں چاولہ پولیس سٹیشن میں درج ہونے کے بعد فرار تھا۔ وہ ایک بار 2012 میں بھی عدالتی حراست سے فرار ہوا تھا.
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے کہا “اگست 2019 میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جہاں سہراوت اور اس کے بہنوئی منجیت نے ایک 16 سالہ لڑکی کو اغوا کیا تھا۔ کیس میں جنسی حملوں کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔ منجیت کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن سہراوت بھاگ گیا اور بعد میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا. ”
سہراوت نے 2002 میں ایک مقامی اکھاڑے میں شمولیت اختیار کی۔ اس نے قومی سطح پر کئی ریسلنگ چیمپئن شپ کھیلی۔
نابالغ کے اغوا اور عصمت دری کیس میں مشہور بھارتی اتھلیٹ گرفتار
مناظر: 466 | 29 Dec 2022