شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک )سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6دہشتگرد ہلاک 8زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں کیا گیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6دہشتگرد جبکہ 8زخمی ہوگئے،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمدکرلیا گیا جبکہ دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عبد الحکیم جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردتخریب کاری اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،علاقہ مکینوں نےآپریشن کوسراہااوردہشتگردی کےخاتمےکیلئےتعاون کااظہارکیا۔