ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

جنگ کا ماحول ، امریکی نشریاتی ادارے نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا

       
مناظر: 283 | 16 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نے اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے دوران مسلمان اینکرز مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو اسکرین سے ہٹا دیا۔
ان اینکرز کے شوز کو معطل کرنے کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور شروع کردیا۔
اسرائیلی وزیر مواصلات نے الزام لگایا کہ الجزیرہ حماس کی مدد کر رہا ہے، اسرائیل کے خلاف رائے عامہ بھڑکا رہا ہے، غیر محفوظ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلم بندی کر رہا ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اسرائیل فلسطین جنگ میں کم از کم 12 صحافیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0