سرینگر( نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں شدید ژا باری نے تباہی مچا دی جس سے سیب کے باغات اور سبزیوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔ بہی ناگ، کپرن اور کنجیولر نامی دیہات سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ ژالہ باری نے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو کافی نقصان پہنچا جو سیب کے باغات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔