بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت اور ازرائیل مقبوضہ علاقوں میں ایک جیسے حربے استعمال کرتے ہیں، سینئر صحافی آزاد عیسیٰ

       
مناظر: 730 | 16 Oct 2023  

 

نیویارک (نیوز ڈیسک ) نیو یارک میں مقیم” مڈل ایسٹ آئی“ کے سینئر رپورٹر آزاد عیسیٰ نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل شراکت داروں اور اتحادیوں کے طور پر تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آچکے ہیں اور وہ مقبوضہ علاقوں کشمیر اور فلسطین میں ایک جیسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔
آزاد عیسیٰ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ 1947 جبکہ فلسطین کا1948 سے چلا آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں فلسطین اور جموں و کشمیر میں نسلی تطہیر کر رہے ہیں۔
آزاد عیسیٰ نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل 1947 اور 1948 سے کشمیر اور فلسطین میں آبادکاری کے نوآبادیاتی منصوبوں میں مصروف ہیں،بھارت کا ہندوتوا اور اسرائیل کی صیہونیت کشمیریوں اور فلسطینیوں کے وجود کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور اسرائیلی فوجیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے ایک جیسے حربے استعمال کر رہی ہیں۔امریکی صحافی نے مزید کہا کہ یہ دونوں ملک اپنے آپ کو جمہوری گردانتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں دونوں میں میڈیا والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،دونوں زمینوں پر قبضے، لوگوں کو بے گھر کرنے، اختلاف رائے کو دبانے اور صحافیوں کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے ایک جیسے حربے اپناتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0