اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئرصحافی سلیم صافی نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی ہے ۔ “روزنامہ جنگ “کے مطابق سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی ہے کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے، سلیم صافی نے درخواست میں کہا ہے کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
سلیم صافی نے قاسم سوری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی
مناظر: 944 | 30 Dec 2022