بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

حریت رہنمائوں کا بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے متحدہ جدوجہد پر زور

       
مناظر: 422 | 16 Oct 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) حریت رہنمائوں نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور اس کے عوام کی شناخت اور سالمیت کو درپیش خطرات کے پیش نظر تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے متحدہ جدوجہد پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری، فاروق احمد توحیدی اور نریندر سنگھ خالصہ سمیت حریت رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا تاکہ علاقے میں بھارتی تشدد کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کا فیصلہ ایک غیر قانونی اقدام اور جموں و کشمیر کی مسلم شناخت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی زندگی کا ہر پہلو ہندوتوا بی جے پی حکومت کے حملے کی زد میں ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بی جے پی-آر ایس ایس کی حکومت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں منظم طریقے سے آباد کار ی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم منصوبوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0