نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں ہندو انتہاپسند رہنما یتی نرسنگھا نند مسلمانوں کے ساتھ نفرت میں فلسطین کے خلاف حالیہ اسرائیلی اقدامات اور جارحیت کے حق میں کھل کر بول پڑے اور اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یتی نرسنگھانند نے فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے اچھاقدم قرار دیا اور کہا کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں اسرائیل میں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ رہائش فراہم کی جائے۔نرسنگھا نند نے کہا کہ ہمارا اسرائیل میں رہائش کے مطالبے کا مقصد اسرائیلوں کا اس کینسر(اسلام)سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے، ہم ہندو پچھلے 1400سال سے اسلام کا مقابلہ کر رہے ہیں، مسلمان یہودیوں اور ہندوئوں دونوں کیلئے مصیبت ہیں۔یتی نرسنگھانند نے اپنے بیان میں نہایت غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے گالیاں بھی بکیں اور کہا کہ ہم ہندو سوائے اسلام کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ یتی نرسنگھانند کے اس بیان کے بعد مسلمانوں کیلئے بھارت کا بغض اور نفرت عالمی سطح پر عیاں ہو گئی ہے۔