جمعرات‬‮   11   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج کے مظالم جاری ، شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں ،ایک نوجوان گرفتار

       
مناظر: 652 | 17 Oct 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرتلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ضلع کے علاقوں مانی ہال، الورہ اور ڈی کے پورہ میں شروع کی ہے۔پولیس نے کم سے کم ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے نوجوان کی شناخت بلال احمد شاہ ولد میراق شاہ کے طورپر ہوئی ہے جو قاضی گنڈ کے علاقے ویسوکا رہائشی ہے۔