بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف ٹارگٹ پلان بنایا: اعظم خان کا تحریری بیان

       
مناظر: 999 | 18 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان نے تحریری بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا۔ اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد اورعدم اعتماد سے بچنے کیلئے پلان بنایا، سائفر سے متعلق سپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی، سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے، 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا۔
بیان میں اعظم خان نے مزید کہا ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہا 9مارچ کو سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی۔

اعظم خان نے بیان میں کہا شاہ محمود قریشی سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیراعظم نے سائفر معاملے پر اداروں کیخلاف مؤثر بیانہ بنانے کو کہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0